10 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی "مجلس شورائے اسلامی" کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں امریکی و مغربی مہم جویانہ اور معاندانہ رویئے کا مقابلہ کررہا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج ملک کی شہری دفاعی کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ ایران علاقے میں ایٹمی معاملے اور انسانی حقوق جیسے مسائل کے سلسلے میں امریکہ اور مغرب کے مہم جویانہ اور معاندانہ رویہ اور ان کی تسلط پسندیوں کا مقابلہ کررہا ہے۔انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکیوں کے مہم جویانہ رویہ اور ان کی تسلط پسندی کے مقابل، ملت ایران کی ثابت قدمی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ عراق پر قبضہ کرکے عالمی نظام کی نئي تعریف پیش کرنے کے درپے تھا تاکہ فوجی نقطۂ نگاہ سے اس کو مضبوط کرسکے لیکن ایران نے اس سلسلے میں امریکہ کی مخالفت کی اور ملت عراق کا ساتھ دیا جس کے نتیجے میں امریکہ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ڈاکٹر لاریجانی نے ملت ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پرمبنی امریکہ اورمغرب کے احمقانہ طریقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ اور مغرب والوں کو چند مہینے میں ہی اپنے نظریات کے غلط ہونے کا احساس ہوگیا اور یہ بھی احساس ہوا کہ ان کو اس سلسلے میں کوئي کامیابی نہیں ملی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110